سندھ پولیس کیلئے باڈی کیمرے منگوا لئے گئے
سندھ پولیس نے کراچی کے ٹریفک چالاننگ اور موبائل پر گشت کرنے والے افسران کے لیے 800 باڈی وارن کیمرے منگوا لیے۔
شہری ہوں یا پولیس اہلکار سب کا رویہ اب لائیو مونیٹر کیا جائے گا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ پرویز احمد چانڈیو کی کاوشوں سے ”تلاش ایپ“ کے بعد پولیس افسران کے لیے باڈی وارن کیمرے منگوا لیے گئے
باڈی کیمرہ کے استعمال کے حوالے سے پولیس افسران کی تربیت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کنٹرول رومز، ورک اور ڈاکنگ اسٹیشن بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ باڈی وارن کیمرے کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی آئی ٹی پریویز احمد چانڈیو نے آج نیوز کو بتایا پہلے مرحلے میں منگوائے گئے 800 کیمرے کراچی کے تمام اضلاع کی پولیس کو دیے جائیں گے، جس سے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کا رویہ لائیو مانیٹر کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی پرویز چانڈیو نے بتایا کہ باڈی وارن کیمرے میں ایمرجنسی بٹن بھی دیا گیا جس سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں پولیس اہلکار کنٹرول روم کو آگاہ کرسکتا ہے اور قریبی گشت پر معمور پولیس موبائل اس مقام پر فوری روانہ کی جاسکتی ہے۔
پرویز احمد چانڈیو کے مطابق ڈیٹا سمز کے ساتھ دستیاب یہ تمام جدید کیمرے پولیس افسر کی ڈیوٹی کے دوران انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق ان کی وردی کے ساتھ شولڈرز پر لگے ہوں گے اور ڈیوٹی کے دوران کی تمام مصروفیات کنٹرول رومز میں براہ راست مانیٹر کی جا رہی ہوں گی۔
Comments are closed on this story.