Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کیخلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں، شیخ رشید

جب کرمینل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اُڑتا ہے
شائع 25 اکتوبر 2022 10:25am
شیخ رشید
شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جب کرمینل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اُڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ڈالر نایاب سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے، وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں ۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Awami Muslim League