Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیمن 19 پرو مونڈریان: ٹیکنالوجی اور فیشن کے بہترین امتزاج کے ساتھ ایک شاندار اسمارٹ فون

اس فون کی خاص بات کیا ہے؟
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2022 12:56pm

پاکستان کے مشہور و معروف برانڈ ”ٹیکنو“ نے اپنی منفرد ڈیزائن سے آراستہ کیمن 19 پرو سیریز کا میں ایک اور فون ”مونڈریان ایڈیشن“ کے نام سے متعارف کروایا ہے۔

مونڈریان ایڈیشن لاطینی پینٹر پیٹ مونڈریان کے فن کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جو انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتا ہے۔

اس فن کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنو نے فون کی بیک پر فوٹو کرومیٹک ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس کی بدولت موبائل کی بیک سورج کی روشنی پڑنے کی صورت میں اپنا رنگ تبدیل کرتے ہوئے ایک خوبصورت منظر پیش کرتی ہے۔

کیمن 19 پرو مونڈریان کا ڈیزائن منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ایک نہایت عمدہ کیمرہ فون بھی ثابت ہوا ہے جس کا استعمال اس فون میں بھی کیا گیا ہے۔

64میگا پکسل برائٹ نائٹ پورٹریٹ+RGBW لینز سفید روشنی کی مقدار کو تصویر میں مزید نمایاں کرتا ہے۔ یہ فون اپنے سلیمیسٹ بیزل (0.98 ملی میٹر) کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے جو اسے اسٹائل آئیکن بھی بناتا ہے۔

اپنے اسٹائل اور لُک کی وجہ سے موبائل نے سوشل میڈیا پر بھرپور مقبولیت پائی۔ ٹک ٹاک جو آج کل کے نوجوانوں کے پسندیدہ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جہاں پر کیمن 19 پرو مونڈریان کے ڈیزائن کے فن سے متاثر ہوتے ہوئے ٹک ٹاکرز اریقہ حق، حارث علی، مناہل ملک اور دیگر نے اپنے اپنے انداز میں اس فون کو سراہتے ہوئے اس پر وڈیوز بنائی ہیں۔

اپنے کلر چینجنگ فیچر کی وجہ سے فون نے بے حد مقبولیت پائی اور ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر صارفین کے توجہ کا مرکز بنارہا۔

کیمن 19 پرو مونڈریان کے ڈیزائن کی شہرت بڑھتے بڑھتے فیشن انڈسٹری میں جا پہنچی۔ ٹیکنو نے پاکستان کے مشہور فیشن برانڈ BTW کے ساتھ مل کرمونڈریان آرٹ پر ایک نئی کلیکشن متعارف کروائی ہے، جس کے ساتھ اب صارفین اپنے کپڑوں اور فون میں خوب ملاپ کرسکتے ہیں۔

مونڈریان کلیکشن میں خوبصورت رنگوں کو استعمال کرتے ہوئے شرٹس کو ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ دیکھنے والے کو ممتاز لگے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے BTW کے ڈیزائنر حمزہ وینس نے بھی کہا ہے کہ دونوں برانڈز اپنے کام میں جدت اور منفرد ڈیزائن متعارف کرواتے ہوئے اپنے کسٹمرز کو نئی سے نئی چیزیں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔

کیمن19 پرو مونڈریان فیشن کی دنیا کا اب تک کا پہلا رنگ بدلنے والا موبائل ہے جو عالمی فیشن کی دنیا میں ایک نمایاں پہچان بنا رہا ہے اور اسے پاکستان میں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ پاکستان میں 51,999 روپے کی مناسب قیمت والا ایک بہترین فون ہے جو آن لائن اور آف لائن مارکیٹس میں خریدا جاسکتا ہے۔

features

Price

Tecno Camon 19 Pro

Mondrain