Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رحیم یارخان میں شوہر نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا

ملزم آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب
شائع 24 اکتوبر 2022 09:59am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

رحیم یارخان میں روٹھی بیوی کو پناہ دینے کی رنجش پر شوہر نے فائرنگ کر کے 2افراد کو قتل کر دیا۔

رحیم یار خان میں تھانہ رکن پور کی حدود میں چک59این پی کے رہائشی شفیق کی بیوی جھگڑا کرنے کے بعد روٹھ کر اپنے نانا مقتول فقیر بخش کے گھر رہائش پذیر ہوگئی جس کاشوہر شفیق احمد کوشدید رنج تھا۔

گزشتہ روز شفیق احمد آتشی اسلحہ سے مسلح ہوکر مقتول60سالہ فقیربخش کے گھرمیں داخل ہوا اور بیوی کو پناہ دینے کی رنجش پرفائرنگ کرکے 60سالہ فقیر بخش اوراس کے بیٹے 27سالہ تنویراحمد کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔

واقعے کے بعد ملزم آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ملزم کی تلاس شروع کر دی۔

firing

Wife

rahim yar khan

Husband