Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسم سرما کی آمد، اسٹرابیری کی پنیری تیار

پنیری پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی ہے
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2022 03:55pm

دیربالا کے کاشت کاروں کی سال بھر کی محنت رنگ لائی اسٹرابیری کی پنیری تیار ہوچکی ہیں۔

دیربالا سے ان دنوں لاکھوں کی تعداد میں اسٹرابیری کی پنیری پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی ہے۔

اسٹرابیری کی پنیری دیربالا میں اگائی جاتی ہے تاہم موسم سرد ہونے کی وجہ دیربالا میں پھل نہیں دیتے ہیں۔

دیربالا کے زمیندار اور کاشت کار طبقہ اسٹرابیری کی پنیری پنجاب اور سندھ کے زمینداروں کو سپلائی کرتے ہیں۔ اسٹرابیری کی پنیری دو روپے سے ڈھائی روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

اسٹرابیری کی پنیری دیربالا کے مقامی محنت کشوں اور کاشتکاروں کے لیے کمائی کا بہترین زریعہ بناہوا ہے اور روزانہ لاکھوں کے حساب سے اسٹرابیری کی پنیری دیربالاسے سپلائی ہورہی ہے۔

KPK

DirBala

strawberry