Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 24 گھنٹوں میں 11 لاشیں برآمد

لاشوں کو عباسی شہید اسپتال اور ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔۔۔
شائع 23 اکتوبر 2022 11:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران شہر سے دو خواتین سمیت 11 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مرنے والوں میں سے بیشتر کی شناخت نہ ہوسکی۔ لاشوں کو ایدھی سرد خانے اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حب ساکھران روڈ چیکو راغ کے قریب سے ایک فرد کی لاش برآمد ہوئی، اورنگی ٹاون لیاقت چوک کے قریب سے ایک ایک لاش برآمد کی گئی۔

حب چوکی گڈانی چوک اور بلدیہ 19 ڈی کے نزد ڈاکٹر اشفاق کلینک گلی نمبر 26 سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی، 55 سالہ شخص کی شناخت ہمایوں کے نام ہوئی ہے جس کے مرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

برنس روڈ گوشت مارکیٹ کے قریب سے ایک 60 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، نارتھ ناظم آباد ٹی سی آفس نالے کے قریب سے بھی 70 سالہ خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سعدی ٹاون کے قریب نالے سے ایک خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی جس کی عمر30 سے 35 سال ہے۔

karachi

Dead body Found