Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پیناڈول کی قلت ہوگئی

شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا
شائع 23 اکتوبر 2022 02:32pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

کراچی میں پینا ڈول کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی دوائی نایاب ہوگئی۔

کراچی کے میڈیکل اسٹورز پر پینا ڈول کی قلت کے سبب 200 گولیوں کے ساتھ پیناڈول اسٹرپس کا ڈبہ اب 600 روپے کا بیچا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیداوار بند ہونے کے بعد پیناڈول، پیراسیٹامول کے متبادل

پہلے یہ ہی ڈبہ 340 روپے کا فروخت ہوتا تھا تاہم اب مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔

طبی ماہرین پیناڈول کا متبادل آسکپرول، ڈولی پین اور پیرا سٹامول تجویز کرتے ہیں، یہ ادویات سردرد، کمر درد اور بخار کم کرنے میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: درد اور بخار کی دوا پیناڈول کی پیدوار بند

گزشتہ روز ہی ادویات ساز کمپنی نے درد اور بخار کی پیناڈول کی پیدوار بند کردی جبکہ کمپنی نے حکومت کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو لکھے گئے خط کے مطابق موجودہ قیمت پرپیناڈول پروڈکٹس بنانا ممکن نہیں رہا۔

خط میں مزید کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی لیکن وفاقی کابینہ نے اضافہ مسترد کردیا۔

karachi

medicines

Panadol Shortage