Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی سرحد پر ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 5 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی وزارت دفاع نے تصدیق کردی
شائع 22 اکتوبر 2022 04:30pm
لیہ کے قریب ایک بھارتی فوجی چوکی۔ فاٹو فائل
لیہ کے قریب ایک بھارتی فوجی چوکی۔ فاٹو فائل

چین کی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے بھارت کے پانچ فوجی ہلاک ہوگے ہیں۔

بھارت کی وزارت دفاع نے اموات کی تصدیق کی ہے۔

ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر جمعہ کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب ٹوٹنگ میں گرا۔ اس کے پائلٹ سے گرنے سے ذرا پہلے مے ڈے کال دی تھی۔

ہفتہ تک چار لاشیں نکالی جا چکی تھیں جب کہ پانچویں کی تلاش جاری تھی۔

مرنے والوں میں میجر وکاس، میجر مصطفیٰ بوہرہ، عملے کا رکن آسون، ایک حوالدر اور ایک نائیک شامل ہیں۔

اسی علاقے میں رواں ماہ ایک چیتا ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک پائلٹ ہلاک ہوا تھا۔

kashmir

Indian Army