ملیر ٹینٹ سٹی: سیلاب متاثرین میں وبائی امراض بڑھ گئے
کراچی کے ٹینٹ سٹی میں رہائش پذیر سیلاب متاثرین میں وبائی امراض بھی تشویشناک حد تک بڑھ گئے ہیں، مستقل کھلے میدان میں رہنے اور ایک ہی طرح کی خوراک کھانےسے متاثرین اسکن اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلاء ہورہے ہیں۔
کراچی کے سب سے بڑے ملیر ٹینٹ سٹی میں ملیریا، ڈینگی اور پیٹ کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔
متاثرین میں تبدیلی آب وہوا کے باعث اسکن ڈیزیز اور متعدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بچوں میں نمونیا، گیسٹرو اور ڈائریا سمیت دیگر بیماریاں سامنے آنے لگیں۔
اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکن ڈیزیز کی وجہ مستقل کھلے آسمان کے نیچے رہنا،اورکھلا میدان ہے، پیٹ کے امراض کی وجہ روزانہ ایک ہی طرح کی خوراک لینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صفائی کا فقدان اور آب و ہوا کی خرابی بیماریوں کا سبب بن رہی ہے۔
Comments are closed on this story.