Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی، انتظامیہ خاموش

فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا۔
شائع 22 اکتوبر 2022 10:13am
Milk price increased in Karachi | Inflation hike in Pakistan | Aaj News

کراچی میں مہنگائی کے ستائےعوام پر ایک اور ظلم، دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔

شہر قائد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 200 روپے تک جاپہنچی ہے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کہیں بھی نظر نہیں آرہی جس کے باعث دودھ فروش مافیا بے لگام ہوگئی ہے۔

دودھ فروشوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پیچھے سے دام مہنگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے دکاندار قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔

عوام ویسے ہی مہنگائی کی چکی میں پستی جارہی ہے لیکن شہری انتظامیہ اپنے روایتی انداز میں چپ سادھے بیٹھی ہے اور دودھ کی قیمت کے حوالے سے اپنے مقرر کردہ نرخ پر عمل درآمد نہیں کرواسکی۔

karachi

Milk Price

district