Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
شائع 22 اکتوبر 2022 09:37am
حامد زمان (فوٹو:فائل)
حامد زمان (فوٹو:فائل)

فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔

ایف آئی اے بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل کیس کی سماعت کریں گے۔

حامد زمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا ، جس کو آج سنایا جائے گا۔

حامد زمان کے وکیل خواجہ حارث نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں، جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر معنم بشیر نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس میں رہنما پی ٹی آئی حامد زمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

FIA

foreign funding case