Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی میں ڈائریکٹر فنانس کی تعیناتی کیخلاف ملازمین کا احتجاج

ہڑتال کے باعث متعدد شعبہ جات میں دفتری امورمتاثر ہورہے ہیں
شائع 21 اکتوبر 2022 01:25pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

جامعہ کراچی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ڈائریکٹر فنانس کی تعیناتی کے خلاف قلم چھوڑہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ملازمین کی ہڑتال کے باعث متعدد شعبہ جات میں دفتری امور متاثر ہیں جبکہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جامعہ کی انتظامی عمارت کے باہردھرنا دیا جارہا ہے۔

ڈائریکٹرفنانس طارق کلیم کے دوبارہ تقررکے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے تاہم ملازمین کی جانب سے نعرے بازی کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ سنگین صورتحال کے پیش نظر وائس چانسلر نے انتظامی عمارت کے اطراف میں سکیورٹی کے لئے رینجرز کو طلب کرلیا ہے۔

karachi

Karachi university