Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلکارشاہین فورس کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

گرفتار ملزم دوہرے قتل میں ملوث ہے
شائع 21 اکتوبر 2022 09:59am
تصویر پی پی آئی/ فائل
تصویر پی پی آئی/ فائل

کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ کلری پر سی ٹی ڈی لاء انفورسمنٹ ٹارگٹ کلنگ سیل کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتارملزم نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شاہین فورس کے اہلکار کو شہید اور شہری کو گولی مارکر جاں بحق کیا تھا۔

یہ بھی پڑٖھیں: ڈکیتی مزاحمت و پولیس مقابلے میں اہلکار سمیت 3 شہری جاں بحق

ملزم گلزارعلی دوہرے قتل میں ملوث ہے جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 19 اکتوبر کو بینک سے 4 لاکھ روپے لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹا اور مزاحمت پر فائر کیے تھے۔

ملزم کی گولی لگنے سے پولیس جوان نہال شہید اور شہری جاں بحق ہوا ہوگیا تھا۔

جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ملزمان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

Sindh Police

Karachi Crime