Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوئی سدرن کا سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان

اسٹیشنز آج سے اگلے 72 گھنٹے تک بند رہیں گے
شائع 21 اکتوبر 2022 09:05am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج سے اگلے 72 گھنٹے تک بند رہیں گے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز 24 اکتوبر کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔

مزید کہا کہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے لئے گیس اتوار کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لئے بند کی جائے گی۔

karachi

SSGC

CNG