Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کچھ کہہ رہے تھے آپ شیڈی؟‘ شاداب کے شکوے پر شاہین اور حسن کا جواب

شاہین آفریدی اور حسن علی کے درمیان "شکوہ" و "جوابِ شکوہ" ۔۔۔
شائع 19 اکتوبر 2022 04:08pm
تصویر: ٹوئٹر/شاہین آفریدی
تصویر: ٹوئٹر/شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دوستی میدان کے باہر بھی کافی مضبوط ہے اور دونوں گاہے بگاہے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر چھیڑتے نظر آتے ہیں۔

دونوں ہی قومی کھلاڑی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، اور اس بار بھی دونوں کے درمیان ہونے والے دلچسپ ٹوئٹس کے تبادلے نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

شاداب خان نے ٹوئٹر پر شاہین کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گیند کو انتہائی محبت و رغبت سے نہارتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

شاداب نے تصویر کے کیپشن میں شاہین کو مخاطب کرتے ہوئے کرکٹ میں ان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی فرمائش بھی کر ڈالی کہ کبھی مجھے بھی ایسے دیکھو جیسے گیند کو دیکھ رہے ہو۔

شاہین نے شاداب کی معصومانہ خواہش پر جواباً ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ شاداب کو اتنی ہی محبت سے دیکھ رہے ہیں جس کی خواہش شاداب نے کی تھی، ساتھ ہی لکھا، ”کچھ کہہ رہے تھے آپ شیڈی؟“

شاہین کا یہ انداز بظاہر شاداب کے شکوے کا جواب تھا کہ جناب ہم تو آپ کو اسی محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

شاداب نے شاہین کی ٹوئٹ کے جواب میں لکھا، ”ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے۔“

ٹوئٹس کا سلسلہ یہیں نہیں تھما، فاسٹ بولر حسن علی بھی اس شکوہ اور جوابِ شکوہ کے بہتے دھارے میں غوطہ زن ہوئے اور شاداب کو جواب دیا، ”ہم دیکھ لیتے ہیں آپ کو۔“

جس پر شاداب نے جواب دیا، ”آپ تو ہمارے دل میں رہتے ہیں۔“

سوشل میڈیا پر ہونے والے اس محبت بھرے پیغامات کے تبادلے سے شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے مداح خوب محظوظ ہوئے اور اپنے اپنے انداز میں ردعمل کا اظہار کیا۔

hassan ali

Shaheen Shah Afridi

shadab khan