Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرسٹرمرتضی وہاب رات گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے نکل پڑے

اہم شاہراہوں پر مرمتی کام کروا رہے ہیں کوشش ہے جلد مکمل ہوجائے گا، ایڈمسنٹریٹر کراچی
شائع 19 اکتوبر 2022 08:53am
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

ایڈمسنٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا رات گئے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرنے کے لئے ضلع جنوبی پہنچ گئے۔

گزری کے بعد دو تلوار شاہراہ ایران سے کلفٹن اور ڈفینس جانے والی خستہ حال سڑک پر ترقیاتی کام کا آغاز کردیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سڑک کی مرمت کا جائزہ لیا اور کے ایم سی کے عملے نے مرتضی وہاب کوبریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہرکی مختلف اہم شاہراہوں پر مرمتی کام کروا رہے ہیں اورکوشش ہے جلد سے جلد ترقیاتی اور مرمتی کام مکمل کۓ جائیں۔

مرتضی وہاب نے کہا سندھ حکومت اور کے ایم سی مشترکہ طور پر سڑکوں کے لۓ کوشاں ہے۔

administrator karachi

karachi

Murtaza Wahab