Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمسن بچوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر پولیس کا ایکشن

کمسن بچے اسکول یونیفارم میں روتے رہے لیکن ملزم کو رحم نہ آیا۔۔۔
شائع 18 اکتوبر 2022 08:28pm
اسکرین گریبز
اسکرین گریبز

چچا کی جانب سے کمسن بچوں پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے صفدر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر حسین نے چند ہفتے قبل کم سن بہن بھائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، کمسن بچے اسکول یونیفارم میں روتے رہے لیکن ملزم کو رحم نہ آیا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ بچوں کو تحویل میں لے کر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے بلوچ کالونی تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر سے 100، 50 روپے اٹھانے پر بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ چند ہفتے پرانا ہے تاہم آج ویڈیو وائرل ہوتے ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچوں پر جب تشدد کیا گیا تو والدین موجود نہیں تھے، بچوں کی والدہ پنجاب میں تھیں۔ بچوں کی رہائش کراچی کے علاقے رحمان کالونی سیکٹر اے کی ہے۔

Viral Video

Karachi Police

Torture on kids