Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم کا گورنر سندھ کیلئے نیا نام دینے کا امکان

پارٹی نے حکومت سے رابطہ کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2022 08:39am
فوٹو — پی پی آئی
فوٹو — پی پی آئی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی جانب سے گورنر سندھ کے لئے نیا نام دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے تقرر پر ایم کیو ایم میں اختلافات ہوگئے جس کے پیشِ نظر پارٹی کا گورنر شپ کے لئے حکومت کو نیا نام دینے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے: ایم کیو ایم نے وفاق کو ایک بار بھر حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق متحدہ نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متعدد ایم کیو ایم رہنماؤں نے گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری کی زیرِ سربراہی اجلاس میں جانے سے بھی انکار کردیا تھا۔

Federal govt

karachi

Governor Sindh

MQM Pakistan

politics Oct 18