Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے سے روک دیا

شیخ رشید نے متروکہ املاک بورڈ کی بے دخلی کا نوٹس چیلنج کیا تھا۔
شائع 18 اکتوبر 2022 04:08pm
آرٹ ورک: سفیرالہٰی قریشی
آرٹ ورک: سفیرالہٰی قریشی

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے سے متعلق جاری بے دخلی نوٹس پر عمل درآمد سے روک دیا ہے۔

شیخ رشید نے متروکہ املاک بورڈ کی بے دخلی کا نوٹس چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے شیخ رشید کی بے دخلی کے خلاف درخواست منظور کرلی ہے اور متروکہ املاک بورڈ کو لال حویلی سے بے دخلی پر عمل درآمد سے روک دیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ 15 دن تک کوئی کارروائی نہ کرے۔

Sheikh Rasheed

Lal Haveli