Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش سے متاثراسکیمزکا جائزہ لے کررپورٹ پیش کریں، مراد علی شاہ کی ہدایت

اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر شاہ و دیگرشریک تھے
شائع 17 اکتوبر 2022 01:06pm
تصویر بشکریہ وزیراعلیٰ ہاؤس ٹوئٹر اکاؤنٹ
تصویر بشکریہ وزیراعلیٰ ہاؤس ٹوئٹر اکاؤنٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ بارش سے متاثراسکیمز کا جائزہ لے کررپورٹ دیں۔

وزیراعلیٰ کی صدارت میں سالانہ ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر شاہ و دیگرشریک تھے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف دیہات کو ملانے والی سڑکوں کا جائزہ لیا جبکہ بریفنگ کے دوران کہا کہ زیرتعمیرزیادہ ترسڑکیں زیرآب ہیں اورتعمیرکا کام رک گیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بارش سے متاثراسکیمز کا جائزہ لیکررپورٹ دیں۔

CM Sindh

floods

Syed Murad Ali Shah

Pakistan Floods