Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی کارروائی قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کارروائی سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب کی گئی
شائع 17 اکتوبر 2022 10:28am

سی ٹی ڈی سندھ نے سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

انچارج کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مظہر مشوانی نے بتایا گرفتارملزمان کی شناخت انس زاہد حسین اور دانیال علی کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان نے گزشتہ دنوں گلبہار میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی کے دوران بلڈر کاشف عرف للوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

بلڈرکاشف عرف للو کے قتل کا مقدمہ گلہبار تھانے میں درج ہے جبکہ گرفتار ملزمان کو گلبہار پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

karachi

Street Crimes

Karachi Crime