Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے 23 اکتوبر کو میلبرن میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے
شائع 16 اکتوبر 2022 12:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ 2022 میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے 23 اکتوبر کو میلبرن میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

آسٹریلیا میں آج سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں آمنے سامنے ہوں گے۔

منتظمین کے مطابق پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، بارش کے باعث اگر میچ ممکن نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، گروپ میں دوسری ٹیمیں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ ہیں، اس گروپ میں مزید 2 ٹیمیں ہوں گی جو کوالیفائر میں حصہ لینے کے بعد جوائن کریں گی۔

cricket

ICC

Met Office

Rain

Australia

T20 World Cup

MELBOURNE

Pakistan vs India