Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چارسدہ حلقہ این اے 24: اسلحے کی نمائش کرنے پر5 افراد گرفتار

الیکشن کے دوران اسلحہ نمائش، ڈبل سواری پرپابندی ہے
شائع 16 اکتوبر 2022 11:42am

چارسدہ میں الیکشن کے دوران اسلحے کی نمائش کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی کے چارسدہ کے حلقہ این اے 24 میں ضمنی انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے پرسیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو گرفتارکیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتارافراد کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے، جبکہ الیکشن کے دوران اسلحہ نمائش، ڈبل سواری پرپابندی ہے۔

دوسری جانب حلقہ این اے 24 چارسدہ میں ضمنی انتخاب کے لئے 4 امیدواروں میں مقابلہ ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پی ڈی ایم کے ایمل ولی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

اس کےعلاوہ جماعت اسلامی کے مجیب الرحمان اور آزاد امیدوارسپرلے مہمند بھی مد مقابل ہیں۔

حلقے میں 384 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں 5 لاکھ 26 ہزار 862 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں 2 لاکھ 91 ہزار 16 مرد اور 2 لاکھ 35 ہزار 846 خواتین ووٹرزشامل ہیں۔

مذکورہ نشست پی ٹی آئی کے فضل محمد کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

charsadda

bye election2 22