Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کے عملے کی ایک اور سنگین غلطی سامنے آگئے

آج نیوز کی نشاندہی کے بعد عملہ حرکت میں آگیا۔
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2022 03:28pm

کراچی کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے عملے کی جانب سے سنگین غلطیاں سامنے آگئیں، سی سی ٹی وی کے سامنے ہی پولنگ بوتھ رکھ دیا۔

کراچی کے حلقے این 239 کے ایک پولنگ بوتھ میں عملے نے سی سی ٹی وی کے سامنے ہی پولنگ بوتھ رکھ دیا، جو ووٹنگ کے عمل کو محفوظ کرتا رہا۔

دوسرے انتہائی حساس پولنگ بوتھ میں سیکورٹی مانیٹرنگ کے لیے کوئی سی سی ٹی وی ہی موجود نہیں جبکہ اسی حلقے میں خاتون ووٹر جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچی، تواس کی جگہ کسی اور کا ووٹ اندراج ملا۔

کراچی کے حلقے این 239 میں الیکشن کمیشن کے عملے کی نا اہلی ایک نہیں، دو نہیں بلکہ 3 واقعات رپورٹ کیے گئے۔

صبح 8 بجے جب پولنگ کا آغاز ہوا، تو این اے 239 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 75 میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

پہلا ووٹ کاسٹ کرنے آنیوالی خاتون ووٹر کے مطابق ان کو میسج میں جو سلسلہ نمبر اور پولنگ اسٹیشن موصول ہوا وہاں ان کا ووٹ کا اندراج ہی نہیں ہے، ان کے سلسلہ نمبر پر کسی اور کا نام اور تصویر موجود ہے۔

دوسری جانب پولنگ اسٹیشن نمبر 75 پرعملی کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمرا کے سامنے ہی پولنگ بوتھ رکھ دیا، جو ووٹ پر اسٹیمپ لگانے کے عمل کو محفوظ کرتا رہا تاہم آج نیوز کی نشاندہی کے بعد عملے نے بوتھ کی جگہ تبدیل کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلسل الیکشن کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے دعوے دھڑے کے دھڑے رہ گئے۔

حلقہ این اے 239 میں ہی پولنگ اسٹیشن نمبر 76 جو انتہائی حساس مانا جاتا ہے، وہاں خواتین کے پولنگ بوتھ نمبر 4 میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرا ہی موجود نہیں تھا۔

جس کے بعد کسی بھی ناخشگوار واقع کی صورت میں اس کی نگرانی پر سوالیہ نشان بن گیا۔

bye election2 22