Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر بائیڈن کا غیر ذمہ دارانہ بیان، پاکستان نے امریکی سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا

پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر ڈولنڈ بلوم کے حوالے کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2022 10:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی نیوکلئیر سیکیورٹی کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، جہاں انہیں احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر ڈولنڈ بلوم کے حوالے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کی طلبی کا اعلان

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام انتہائی محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن نے پاکستان مخالف بیان کیوں دیا

قبل ازیں، پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان امریکا سے رابطہ کرے گا اور ملک میں امریکی سفیر کو بلا کر demarche کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایٹمی اثاثے: پاکستانیوں نے امریکی صدر کا بیان یک آواز مسترد کردیا

Joe Biden

Donald Bloom

US Ambassador

Pakistan-United States

Demarche