Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل نے کارکن سے فون چھین لیا

پی ٹی آئی رہنما نے کارکن کو جھاڑ بھی پلا دی
شائع 15 اکتوبر 2022 06:11pm
شہباز گل ملتان میں کارکن سے فون چھیننے کے بعد اسے جھاڑ رہے ہیں۔ اسکرین گریپ
شہباز گل ملتان میں کارکن سے فون چھیننے کے بعد اسے جھاڑ رہے ہیں۔ اسکرین گریپ

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے ملتان میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران ایک پارٹی کارکن سے فون چھین لیا۔

شہباز شریف شرکا سے خطاب کر رہے تھے جب ان کے ساتھ کھڑے ایک نوجوان نے اپنا فون نکالا اور گل کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ شہباز گل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فون چھین لیا۔ نوجوان کو تمیز کا مظاہرہ کرنے کو کہا اور پھر فون اپنے سامنے موجود میز پر رکھا دیا۔

گل نے اس کے بعد اپنا خطاب دوبارہ شروع کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ لوگ غربت اور بھوک برداشت کر سکتے ہیں لیکن غیرت پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔

اسی دوران گل کے قریب کھڑے ایک نوجوان نے فون میز سے اٹھایا اور چپکے سے اس کے مالک کو واپس کردیا۔

شہباز گل حلقہ این اے 157 میں پی ٹی آئی کی سیاسی مہم چلانے کیے جمعہ کو وہاں پہنچے تھے۔ جمعہ کو انتخابی مہم کا آخری دن تھا۔

اس حلقے سے شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو امیدوار ہیں۔ یہ نشست شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔

زین قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے رکن بنے۔

pti

shehbaz gill