Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

فیکٹ چیک: گورنرشپ ملتے ہی ایم کیو ایم حکومت چھوڑ رہی ہے

افواہیں جمعہ کو جاری پرییس ریلیز کے سبب پھیلیں
شائع 15 اکتوبر 2022 02:13pm
ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی۔۔۔ فائل فوٹو
ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی۔۔۔ فائل فوٹو

پاکستان میں جمعہ کی شب سے خبریں گرم ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حکومت سے علیحدگی پر شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ تاہم ”آج ڈیجٹل“ کی جانب سے فیکٹ چیک پر ایک مختلف صورت حال سامنے آئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حکومت سے نکلنے کی خبریں ایسے وقت پر سامنے آئیں جب چند روز قبل ہی اس پارٹی کے ایما پر کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ مقرر کیا گیا۔ اگرچہ ٹیسوری کو یہ اہم عہدہ دینے پر پارٹی کے کچھ حلقوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں تاہم اس اہم تقرری کی بنیاد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھیجے گئے پانچ نام تھے جن میں کامران ٹیسوری کا نام بھی شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان کی حکومت سے علیحدگی سے متعلق خبریں جمعہ کے روز جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے بعد پھیلیں۔ اس پریس ریلیز میں خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایم این ایز، سینیٹرز اور ایم پی ایز کو کہا تھا کہ وہ اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے اتوار کو ہر صورت بہادر آباد مرکز کو پہنچیں، جہاں ایک ہنگامی اجلاس ہوگا۔

تاہم پریس ریلیز میں کہیں بھی اجلاس کا ایجنڈا نہیں بتایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ایک کرنے پر بات چیت ہوگی۔۔ یکجہتی کی یہ کوشش عام انتخابات سے قبل پارٹی کو منظم کرنے کے تناظر میں ہے کیونکہ دھڑے بندی کے باعث پارٹی کمزور ہو چکی ہے۔

اسی بارے میں: فیکٹ چیک: کامران ٹیسوری کی تقرری کیخلاف ایم کیو ایم کارکنوں کا بہادرآباد مرکز پردھاوا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر بھی بات چیت ہوگی اور سب کو اکھٹا کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم حکومت سے نکلنے پر کوئی تبادلہ خیال متوقع نہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پارٹی نہ اپنی مرضی سے حکومت میں آئی تھی اور نہ ہی اپنی مرضی سے حکومت چھوڑے گی۔

ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ بنائے جانے پر پارٹی کی دوسری سطح کی قیادت خوش نہیں لیکن سابق سیکٹر انچارج سطح کے ان رہنماؤں کاکہنا ہے کہ کامران ٹیسوری پارٹی کو دیا گیا ایک ’تحفہ‘ ہیں۔

MQM Pakistan

Fact Check