Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت سے مذاکرات کامیاب، وفاقی سرکاری ملازمین کا دھرنا ختم

سرکاری ملازمین کے مطالبات پر وزیراعظم شہبازشریف کو آگاہ کردیا
شائع 14 اکتوبر 2022 08:42am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد وفاقی ملازمین نے دھرنا ختم کردیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے ملازمین کے مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کردی۔

عبدالرحمان کانجونے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے مطالبات پر وزیراعظم شہبازشریف کو آگاہ کردیا، کامیاب مذاکرات کے بعد سرکاری ملازمین کا دھرنا ختم کروایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف ملازمین کا دردرکھتے ہیں، ملازمین کے مطالبات جلد حل ہوں گے۔

گزشتہ روز آل گورنمنٹ ایمپلائز ایک بارپھرمطالبات کے لئے سڑکوں پرنکل آئے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا۔

ریلی میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی گئی کہ وزیرِخزانہ بیرونِ ملک ہیں،ملازمین احتجاج ختم کردیں لیکن ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کوئی گارنٹی دے تواحتجاج ختم کردیں گے۔

ملازمین ایگزیکٹو الاؤنس، اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کررہے ہیں جبکہ ملازمین کا کہنا تھا کہ ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنونس الاؤنس میں اضافہ کیاجائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلی ویجزکنٹریکٹ، ایڈہاک، پی ایم پیکج ملازمین کو مستقل کیاجائے ساتھ ہی مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اضافہ بھی مطالبات میں شامل ہے۔

اسلام آباد

protest

dailouge

govt employees

minister or state

abdul rehman kanju