پی پی اور ایم کیو ایم کا بلدیاتی نظام کے ضمن میں مشاورت جاری رکھنے پر اتقاق
عوام کی امنگوں کے مطابق بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائے: گورنر سندھ
کراچی: پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کا سندھ میں متفقہ بلدیاتی نظام کے ضمن میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
گورنر سندھ کلامران ٹیسوری کی زیر صدارت ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وسیم اختر، فروغ نسیم، صادق افتخار سمیت شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ اور سعید غنی شریک ہوئے۔
مشترکہ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت صوبے میں بلدیاتی نظام کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے، لہٰذا عوام کی امنگوں کے مطابق بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائے۔
karachi
PPP
Governor Sindh
MQM Pakistan
kamran tessori
مقبول ترین
Comments are closed on this story.