Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی جلسہ: عمران خان کو الیکشن پر بات نہ کرنے کی ہدایت

ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی ہے، لیکن فضل الرحمان کی نیچے آگئی ہے، عمران خان
شائع 13 اکتوبر 2022 04:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کو دورہ کراچی کے موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹس موصول ہوگیا، جس میں انہیں میں الیکشن پر بات نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکورنگی کی جانب سےجاری نوٹس میں کہا گیا کہ مقامی حکومت کے انتخابات میں ریلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب چارسدہ میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے جمیعت علماء اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کے بارے میں ہا کہ ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی ہے، لیکن فضل الرحمان کی نیچے آگئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ عام الیکشن نہیں، بلکہ پاکستان کا فیصلہ ہونےجارہاہے، ملک پرمجرموں کو مسلط کیا گیا ہے، یہ سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنے اربوں روپے کے کیسز ختم کرائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ہے، آٹا 100 روپے کلو سے اوپر چلا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ آج میں اپنے عمران ٹائیگرز کو پیغام دیتا ہوں، فیصلہ کن حقیقی آزادی مارچ ہونے والی ہے، جب میں کال دوں گا تو آپ نے ہر اول دستہ بننا ہے۔

pti

imran khan

Sindh Local Government Election

politics Oct 13 2022

Karachi Jalsa