Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی بریک ڈاؤن سے کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن بند
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2022 02:54pm
تصویر: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
تصویر: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

کراچی میں بجلی کے بریک ڈاوں کے باعث واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے۔

واٹربورڈ حکام کے مطابق تمام پمپنگ اسٹیشن کے فیڈرزٹرپ ہوگئے ہیں جبکہ شہرکو پانی کی فراہمی متاثرہوگئی ہے۔

دوسری جانب بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے کراچی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ شہرکو23 پمپس کے ذریعہ 540 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ، پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاؤن

کراچی واٹربورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

واٹربورڈ حکام کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ہے اور واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

K-Electric

Karachi Water Board

Break Down