Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے، مشیر اطلاعات پنجاب

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے۔ مشیر اطلاعات پنجاب...
شائع 13 اکتوبر 2022 11:58am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے۔

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر گرفتار کیا جا رہا ہے، شہباز زرداری فورس ایف آئی اے کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری فسطائیت کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا گیا۔این آر او ٹو دیکر سب چوروں اور ڈاکوؤں کو قوم کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز زرداری مافیا کا مقابلہ کریں گے اور ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

politics Oct 13 2022

omer sarfaraz cheema