Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی پر مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمےکےمندرجات سامنے آگئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)...
شائع 13 اکتوبر 2022 11:54am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمےکےمندرجات سامنے آگئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیرریلوے اعظم سواتی کے خلاف پیکا قانون کےتحت مقدمہ درج کیا، مقدمے میں 20،131،500 اور505 کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں شامل تعزیت پاکستان کی دفعہ میں بتایاگیاکہ اعظم سواتی نے بد نیتی پرمبنی ٹویٹ کیا جو کہ مقاصد کی تکمیل کے لئےانتہائی تضحیک آمیزتھا ،اعظم سواتی نے ریاستی اداروں کوبراہ راست نشانہ بنایا۔

ایف آئی اےکےمقدمےمیں متنازع ٹویٹ کامتن بھی شامل ہے ، جس میں کہا گیا کہ ٹویٹ اداروں میں تقسیم پھیلانےکی گھناؤنی سازش ہے۔

politics Oct 13 2022