Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

باہمی مشاورت سے صوبے کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، گورنر
شائع 12 اکتوبر 2022 06:37pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے درمیان گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ نے انہیں گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیلاب متاثرین کی جلد از بحالی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات و دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے صوبے کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، صوبائی حکومت کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے پل کا کردار ادا کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ باہمی صلاح و مشورے سے صوبہ کی ترقی کیلئے کام کریںگے۔

CM Sindh

Syed Murad Ali Shah

kamran tessori