Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پاکستان نے ایل این جی پر غیرملکی کمپنی کیخلاف مقدمہ جیت لیا

گن ور نے لندن کی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا
شائع 12 اکتوبر 2022 05:21pm
گن ور نے معاہدے کے مطابق پاکستان کو ایل این جی فراہم نہیں کی۔
گن ور نے معاہدے کے مطابق پاکستان کو ایل این جی فراہم نہیں کی۔

سرکاری تیل کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ایل این جی فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی گن ور (Gunvor) کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے۔

لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر (سو ارب روپے سے زائد) رقم کے مقدمے میں فیصلہ پی ایس او کے حق میں دیا ہے۔

پاکستان نے ایل این جی کی فراہمی کے لیے گن ور سے معاہدہ کیا تھا تاہم 2020 میں پاکستان نے کمپنی کو ادائیگیوں میں کمی کر دی جس کے بعد گن ور نے 2020 بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مقدمے اس مقدمہ کا فیصلہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو پاکستان کے حق میں گیا۔

یاد رہے کہ 2020 کے بعد بھی گن ور پاکستان کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

رواں برس جب یوکرین جنگ کی وجہ سے ایل این جی کی قیمت بڑھ گئی تو اس انرجی کمپنی نے پاکستان کو پہلے سے طے شدہ نرخوں پر ایل این جی دینے سے انکار کردیا اور اپریل، مئی اور جون میں معاہدے کے مطابق ایل این جی فراہم نہیں کی۔

Pakistan State Oil

Gunvor