Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خام کورونا ویکیسن کی درآمد میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

آڈیٹرجنرل پاکستان نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2022 03:23pm

آڈیٹرجنرل پاکستان کی رپورٹ میں سابقہ دورحکومت میں خام کورونا ویکیسن کی درآمد میں بے ضابطگیوں سے متعلق انکشافات کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں خام ویکسین کی درآمد میں پیرارولزکی خلاف ورزی کی گئی۔

آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابقہ حکومت کے دورمیں وزارت صحت نے پیرا رولزکی خلاف ورزی کی خام ویکسین کی خریداری ڈریپ کی منظوری اورآڈٹ کے بغیرکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت صحت نے27 لاکھ 44 ہزارخام ویکسین کین سائنو چین سے خریدی لیکن اس اقدام سے قبل ڈریپ سےایمرجنسی استمعال کی منظوری نہیں لی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی کی ایک ادویہ سازکمپنی کو فپیرا رولزکیخلاف منتخب کرتے ہوئے خلاف ضابطہ 2 کروڑ71 لاکھ 61 ہزارروپے دیے گئے۔

آڈیٹرجنرل پاکستان کی جانب سے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔