Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹورس مال میں آگ بھڑکانے والا مادہ موجود تھا، ابتدائی رپورٹ

واقعے کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی
شائع 12 اکتوبر 2022 08:49am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں لگنے والی آگ خوفناک کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔

چند روز قبل ہی شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے شاپنگ مال اور اس سے منسلک رہائشی ٹاور کو سیل کرتے ہوئے 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی اور تین دن میں رپورٹ طلب کی تھی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ مرتب کی جس کے مطابق مال کے فوڈ کورٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں آگ لگی جہاں آگ بھڑکانے والا میٹریل ہونے کی وجہ سے آگ پھیل گئی۔

ایمرجنسی ایگزٹ کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام نہیں تھا جبکہ مال کی بالائی منزلوں پر وینٹی لیشن نہ ہونے کی وجہ سے دھواں بھرگیا۔

کمیٹی حتمی رپورٹ دو روز میں مکمل کرکے وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

اسلام آباد