Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملالہ کا کراچی کے گورنمنٹ کالج کا دورہ

گلوکار شہزاد رائے اور دیگر اہم شخصیات بھی ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ...
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2022 08:47pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملالہ یوسف زئی نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں قائم گورنمنٹ ایلمنٹری کالج کا دورہ کیا ہے۔

اس موقعے پر گلوکار شہزاد رائے اور دیگر اہم شخصیات بھی ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ تھیں۔

 تصویر: قاضی آصف، نمائندہ آج نیوز
تصویر: قاضی آصف، نمائندہ آج نیوز

پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

 تصویر: قاضی آصف، نمائندہ آج نیوز
تصویر: قاضی آصف، نمائندہ آج نیوز

ملالہ یوسفزئی نے تعلیم کے فروغ پر کالج انتظامیہ سے گفتگو کی اور پاکستان میں تعلیمی اداروں کو مزید تیز تر کرنے پر بھی زرو دیا۔

 تصویر: قاضی آصف، نمائندہ آج نیوز
تصویر: قاضی آصف، نمائندہ آج نیوز

ملالہ نے کالج میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔

ملالہ پاکستان میں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دس سال بعد آج صبح والدین کے ہمراہ نجی ائرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچی ہیں۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرائیرپورٹ پہنچنے والی ملالہ کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

ملالہ پاکستان میں دیگر مصروفیات کے علاوہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گی۔

یاد رہے کہ سوات میں سال 2012 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔

karachi

Malala Yousufzai