Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ نے انرجی کنزرویشن پلان کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آڈیولیکس اور سیاسی امور پر غور کیا گیا
شائع 11 اکتوبر 2022 02:46pm
شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے وزراء سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت  کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے وزراء سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نےانرجی کنزرویشن پلان کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں آڈیولیکس اور سیاسی امور پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے سرکاری افسران کو کمرے سے باہر جانے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے وزراء سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں امن وامان سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی اور وزارت داخلہ کو اضافی41 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ۔

federal cabinet

اسلام آباد

interior ministry

PM Shehbaz Sharif