Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری اسکولوں کی کتابیں اور فرنیچر کباڑی کی دکان پر فروخت ہونے لگے

اگر ایسے پڑھے گا پنجاب تو کیسے بڑھے گا پنجاب۔
شائع 10 اکتوبر 2022 04:27pm
علامتی تصویر بزریعہ ڈی این ڈی
علامتی تصویر بزریعہ ڈی این ڈی

خانیوال کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں پنجاب حکومت کا نعرہ ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ ہوا میں اڑا دیا گیا۔ سرکاری اسکولوں کو حکومت کی جانب سے مفت دی جانے والی کتابیں اور اسکول کا فرنیچر سرعام کباڑیوں کو بکنے لگا۔

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول شہادت کندلہ محمد اقبال سرکاری کتابوں کے سینکڑوں بنڈل اور پرانے فرنیچرسے بھرا لوڈر رکشہ عبدالحکیم کباڑ کی دکان پر فروخت کر رہا تھا۔

میڈیا ٹیم کے پہنچتے ہی ہیڈ ماسٹر موقع سے فرار ہوگیا، پولیسں تھانہ عبدالحکیم نے کتابوں سے بھرا لوڈر اپنی تحویل میں لے لیا۔

سرکاری اسکولوں میں سرکاری کتابوں کا یوں ردی کی دکانوں پر سرعام بکنا محکمہ ایجوکیشن اور ضلعی انتظامیہ خانیوال کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

اگر ایسے پڑھے گا پنجاب تو کیسے بڑھے گا پنجاب۔

Punjab Govt

Government schools