Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قلات: سیلاب متاثرین کی امدادی گاڑی میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق

واقعے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔
شائع 10 اکتوبر 2022 04:05pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

بلوچستان کے علاقے قلات میں سیلاب متاثرین کی امداد کرنے والوں کی گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

گاڑی قلات سے جوہان امدادی سامان پہنچانے کے بعد واپس آرہی تھی کہ نصب کیا گیا بم پھٹ گیا۔

واقعے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔

صوبائی مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے بم دھماکے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

مشیرداخلہ کا کہنا ہے کہ قلات کےعوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، دشمنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بلوچستان

Kalat Blast