Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، دکان میں دھماکے سے 7 افراد شدید زخمی

زخمی عینی شاہد نے بتایا دھماکے کے بعد کوئی چیز میرے سر پر آکر لگی تھی
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2022 06:19pm

کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 7 خیابان جامی میں واقع ریسٹورنٹ میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے تنیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے باعث پانچ موٹر سائیکلوں اور ایک کار کو بھی نقصان پہنچا۔

جاں بحق شخص نے دورانِ علاج دم توڑا، جس کی شناخت 30 سالہ فائز کے نام سے ہوئی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو اداروں نے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔ زخمیوں میں شاہ نور، زوہیب،عامر، انیل اور دیگر شامل ہیں۔

واقعہ میں زخمی ہونے والے مکینک نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد کچھ سمجھ نہیں آیا وہ کام میں مصروف تھا، جیسے ہی دھماکہ ہوا تو کوئی چیز سر پر آکر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے کسی بھی طرح کے بارودی مواد کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے، متاثرہ دفتر اور اطراف سے آئی ای ڈی دھماکے کے بھی شواہد نہیں ملے، وقوعہ کا تعلق سوئی گیس اور سلنڈر کمپنی سے ہے، رپورٹ متعلقہ پولیس حکام کو دے دی گئی ہے۔

karachi

karachi blast

DHA