Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے سینٹورس مال آتشزدگی میں سازش کا شبہ ظاہر کردیا

مال کے مالک آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہیں، علی امین گنڈاپور
شائع 10 اکتوبر 2022 07:54am
مال میں آگ لگنے کے بعد دھویں کے بادل پھیل گئے۔ فوٹو ٹوئیٹر
مال میں آگ لگنے کے بعد دھویں کے بادل پھیل گئے۔ فوٹو ٹوئیٹر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آتشزدگی کے پیچھے سازش کا شبہ ظاہر کردیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی اس کی تحقیقات کرائے گی۔

اس کثیرالمنزلہ عمارت کی چھٹی منزل پر واقع فوڈ کورٹ میں اتوار کو آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد دھویں کے بادل اسلام آباد میں دور دور سے دکھائی دیئے تھے۔ آگ پر چند گھنٹوں میں قابو پا لیا گیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے عمارت سیل کر دی۔

مزید: سینٹورس مال آتشزدگی: عمارت سیل، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

تاہم پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے اتوار کی شب کہا کہ ابھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے اور پولیس پر سینٹورس کے مالک، فیملی پر ایف آئی آر کاٹنے کا دباؤ ہے۔

گنڈا پور نے کہاکہ مال کے مالک آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہیں، ہم واقعے کی تحقیقات کریں گے، کیونکہ ہمیں اس معاملے میں سازش کی بو آرہی ہے۔

centaurus mall fire