Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ بننے سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لاعلم

پارٹی نے نسرین جلیل سمیت تین نام بھیجے تھے
شائع 09 اکتوبر 2022 03:25pm
خالد مقبول صدیقی(فوٹو:فائل)
خالد مقبول صدیقی(فوٹو:فائل)

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کامران ٹیسوری کو گورنر بنائے جانے سے لاعلم ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کیلئے تین نام بھیجے تھے جس میں نسرین جلیل، وسیم اختر اور عامر چشتی شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے گورنرسندھ کیلئے کامران ٹسوری کا نام نہیں بھیجا تھا- لیکن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اس معاملے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے، رابطہ کمیٹی نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

یاد رہے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) میں اس وقت کامران ٹیسوری ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر فائز ہیں۔

MQM Pakistan

kamran tessori

Rabitta Committee