Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان اور سی سی پی او لاہور کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر

25 مئی کے واقعے میں پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج نہ کرنے پر گفتگو کی گئی
شائع 07 اکتوبر 2022 03:30pm
عمران خان نےمریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری کے متعلق سی سی پی او سے پوچھ گچھ کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عمران خان نےمریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری کے متعلق سی سی پی او سے پوچھ گچھ کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بدھ کی رات سابق وزیراعظم عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں 25 مئی کے واقعے میں پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج نہ کرنے پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران عمران خان نے گرین ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے پر ویل ڈن کہا ۔

عمران خان نے اسی مقدمے میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری کے متعلق سی سی پی او سے پوچھ گچھ کی۔

سی سی پی او نے نو منتخب ایم پی اے اسد کھوکھر کو بھی گرفتار نہ کرنے کابتایا کہ گرفتاری کی تیاری تھی لیکن وہ اچانک ملک سے باہر چلے گئے۔

ملاقات میں علیم خان پر مقدمہ اور گرفتاری کے ساتھ ساتھ موجودہ آئی جی فیصل شاہکار سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

عمران خان کی جانب سے سی سی پی او کو تبادلے کے باوجود کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

pti

imran khan

ccpo lahore

ghulam mehmood dogar