کراچی میں شدت سے سمندری ہوائیں چلیں گی، محکمہ موسمیات
شہرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر سمندری ہوائیں چلنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آج سے شہر بھر میں شدت سے سمندری ہواؤں کے چلنے کا زور رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی اور ملحقہ علاقوں میں موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔
شہر میں 8 سے 10 اکتوبر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
اس کےعلاوہ صوبے کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
karachi weather
Met Office
Sea Breezes
مقبول ترین
Comments are closed on this story.