Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کے لیے مفت بس سروس کا آغاز

سروع سے خواتین کو ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں ماہانہ 10,000 روپے تک کی بچت ہوگی
شائع 06 اکتوبر 2022 06:36pm

گلگت بلتستان کی خواتین کے لیے مفت بس سروس کا آغاز ہوگیا جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کیا۔

چیف سیکرٹری محی الدین احمد وانی نے آج نیوز کو بتایا پنک بس سروس بالکل مفت ہے اور خواتین کو ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں ماہانہ 10,000 روپے تک کی بچت ہوگی۔

خواتین کیلئے 44 نشستوں پر مشتمل بسیں گلگت اور اسکردو کے چار اہم روٹس پر صبح 6 بجے سے 9 بجے اور دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک کے اوقات میں چلیں گی۔

تین بسیں 4 اکتوبر منگل سے گلگت میں چلنا شروع ہوگئی ہیں اور دیگر بسیں اگلے ہفتے سے اسکردو کے راستے پر چلنا شروع ہوجائیں گی ۔

اس خصوصی سروس کے حوالے سے تعلیمی شعبے میں کام کرنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ یہ سروس ان اساتذہ کے لیے بہت سستی ہوگی جو عام طور پر کام پر جانے کے لیے ٹیکسی کا استعمال کرتے ہیں۔

ریجنل چیف سیکرٹری نے مزید بتایا کہ یہ اقدام خواتین کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ قابل رسائی آپشن ہے اس سروس سے راستوں میں ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا، مجھے یقین ہے کہ یہ ایک پائیدار اقدام ثابت ہو گا۔

ضرورت کے مطابق ان علاقوں کے علاوہ اس سروس کو سال کے آخر تک ہنزہ اور نگر تک بڑھا دیا جائے گا۔

Pink Bus Service