Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ بھی بڑھا دیا

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 06 اکتوبر 2022 03:11pm
ریلوے مسافروں کی مشکلات میں مزید اصافہ ہوگیا۔

ریلوے مسافروں کی مشکلات میں مزید اصافہ ہوگیا، ریلوے انتظامیہ نے کراچی کے بعد لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ بھی بڑھا دیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پاکستان ریلوے کا سفرغریبوں پر بھاری پڑنے لگا ، لاہور سے راولپنڈی اکنامی کلاس کے مسافروں کو اب 650 کی بجائے 850 روپے کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن اور فیئر لسٹ کے مطابق لاہور سے راولپنڈی اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 900 سے بڑھا کر 1400 روپے اور اے سی بزنس کا کرایہ 1150 سے بڑھا کر 1700 روپے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا

اسی طرح لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار اے سی پارلر کا کرایہ 1250 سے بڑھا کر 1800 روپے کر دیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے تمام ڈی ایس دفاتر کو نئے کرایوں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔

چند روز قبل ریلوے انتظامیہ نے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرائے بھی بڑھا دئیے تھے۔

اسے قبل 2 اکتوبر کو پاکستان ریلوے نے ٹرین آپریشن مرحلہ وارشروع کرتےہوئے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا تھا۔

Train fare

paksitan railway

lahore to rawalpindi