Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لانگ مارچ، فیض آباد پر مزید کنٹینرز پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت نے کمر کس لی جبکہ فیض آباد پر...
شائع 06 اکتوبر 2022 10:20am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت نے کمر کس لی جبکہ فیض آباد پر کنٹینررکھ دیے گئے ۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا اس سے قبل ہی وفاقی حکومت نے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادی کی بڑی بیٹھک ہوئی ، جس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں صوبہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کووارننگ بھی دی گئی کہ عمران خان کے آلہ کاربن کرآئینی لکیرپارکی گئی توقانون کاسامنا کرنا پڑے گا۔

رات ہونے والے اجلاس کے بعد عملدرآمد بھی شروع ہوگیا ،ممکنہ لانگ مارچ کوروکنے کے لئےاسلام آباد کےتمام داخلی راستوں پرکنٹینرزرکھ دیے گئے جبکہ فیض آباد ایک بارپھر کنٹینرزمیں تبدیل ہوگیا۔

اسلام آباد کے شہری ممکنہ پریشانی پرشدید نالاں ہیں کہتے ہیں اقتدارکی رسہ کشی کے کھیل میں مشکلات انہی کے حصے میں آئیں گی۔

تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے باعث اسلام آباد پولیس ہی نہیں بلکہ صوبوں سے بھی پولیس مانگی گئی ہے جبکہ ایف سی اور رینجرز کی خدمات لی جارہی ہیں ۔

pti long march

politics Oct 6 22