Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کوئی بھی آجائے مجھے فرق نہیں پڑتا: عمران خان

سائفر کہیں چوری نہیں ہوا، اس کی ماسٹر دستاویز دفتر خارجہ میں ہوتی ہے
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022 12:10pm
پوچھوں گا ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا۔ فوٹو — دی اکنامسٹ
پوچھوں گا ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا۔ فوٹو — دی اکنامسٹ

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاک فوج کا نیا سپہ سالار کوئی بھی آجائے مجھے فرق نہیں پڑتا۔

ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے، باقی نیا آرمی جو بھی آئے مجھے فرق نہیں۔

اسلام آباد کے چاروں اطراف ہماری حکومتیں ہیں، ثنا اللہ کیسے روکے گا

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کب ہوگا کسی کو تاریخ نہیں بتاوں گا، ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے اسی لئے تاریخ میں نے اپنے تک رکھی ہے اور یہ بات شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتائی۔

لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ہمیں کیسے روکے گا کیونکہ اسلام آباد کے چاروں اطراف ہماری حکومتیں ہیں، البتہ ہر کام مذاکرات سے ہوسکتا ہے اور آخر میں تو مزاکرات سے ہی باتیں طے ہوتی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سائفر کہیں چوری نہیں ہوا، اس کی ماسٹر دستاویز دفتر خارجہ میں ہوتی ہے، شکر ہے ان لوگوں نے سائفر کو تسلیم تو کیا اور اگر کمیٹی بلاتی ہے تو پوچھوں گا ڈونلڈ لو نے کس کو ہٹانے کا حکم دیا۔

imran khan

Rana Sanaullah

pti long march

politics oct 5 22

politics oct 7 22